حدیث نمبر: 8501
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ السَّلَامِ قَالَ : قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْتَمُّ ؟ قَالَ : كَانَ يُدَوِّرُ كُورَ عِمَامَتِهِ عَلَى رَأْسِهِ ، وَيَغْرِزُهَا مِنْ وَرَائِهِ وَيُرْسِلُهَا بَيْنَ كَتِفَيْهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا عَبْدِ السَّلَامِ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

ابوعبدالسلام بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیسے عمامہ باندھتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عمامے کے پیچ کو اپنے سر پر لپیٹتے تھے اور پھر پیچھے کی طرف اس کو اندر کر کے دونوں کندھوں کے درمیان اسے چھوڑ دیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ابوعبدالسلام کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8501
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔