حدیث نمبر: 8477
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ النَّظَرِ فِي النُّجُومِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصَمُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَذُكِرَ عَنْ أَحْمَدَ : أَنَّهُ وَثَّقَهُ ، وَأَنْكَرَ أَبُو حَاتِمٍ عَلَيْهِ هَذَا الْحَدِيثَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے علم نجوم میں غور کرنے ( یعنی سیکھنے یا اس سے متعلق ہونے ) سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن عبداللہ اصم ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ امام أحمد کے حوالے سے یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ انہوں نے اس کی توثیق کی ہے ، اور ابوحاتم نے اس راوی کے حوالے سے اس حدیث کو منکر قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطب / حدیث: 8477
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف