مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي النُّجُومِ وَالْحُرُوفِ . باب: علم نجوم اور علم حروف کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8478
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " رُبَّ مُعَلِّمِ [ حُرُوفِ ] أَبِي جَادٍ دَارِسٌ فِي النُّجُومِ لَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَلَاقٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کئی ( حروف ابجد کی ) تعلیم دینے والے ، علم نجوم سکھاتے ہیں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان لوگوں کا کوئی حصہ نہیں ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے ، اور وہ کذاب ہے ۔