مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي النُّجُومِ وَالْحُرُوفِ . باب: علم نجوم اور علم حروف کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8476
وَفِي رِوَايَةٍ : " إِنَّ اللَّهَ قَدْ طَهَّرَ هَذِهِ الْقَرْيَةَ مِنَ الشِّرْكِ إِنْ لَمْ تُضِلَّهُمُ النُّجُومُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ ، وَالثَّوْرِيُّ ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے اس بستی کو شرک سے پاک کر دیا ہے ، اگر ستارے ( یا علم نجوم ) ان لوگوں کو گمراہ نہ کرے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے ، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ کہا: ہے اور ( دوسرے ) لوگوں نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔