مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ رُقْيَةِ الْجُنُونِ . باب: جنون کا دم
وَعَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَرَأَ فِي أُذُنِ مُبْتَلًى ، فَأَفَاقَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا قَرَأْتَ فِي أُذُنِهِ ؟ " قَالَ : قَرَأَتُ : ( أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا ) ، حَتَّى فَرَغَ آخِرُ السُّورَةِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْ أَنَّ رَجُلًا مُوقِنًا قَرَأَ بِهَا عَلَى جَبَلٍ لَزَالَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ وَفِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ أَحَادِيثُ فِي الْعَافِيَةِ مِنَ الْجِنِّ مِنْ غَيْرِ رُقْيَةٍ بِبَرَكَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤حنش صنعانی نے ، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : انہوں نے ایک بیہوش شخص کے کان میں تلاوت کی ، تو اسے ہوش آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا : تم نے اس کے کان میں کیا پڑھا ہے ؟ انہوں نے عرض کی : میں نے یہ پڑھا ہے : ” کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ ہم نے تمہیں عبث پیدا کیا ہے ؟ “ ۔ اسے سورت کے آخر تک پڑھا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر کوئی شخص یقین رکھتے ہوئے ، اسے کسی پہاڑ پر پڑھ دے ، تو وہ اپنی جگہ سے ہل جائے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس میں ضعف پایا جاتا ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ ” نبوت کی علامات “ سے متعلق باب میں ، ایسی احادیث آئیں گی ، جن میں یہ ذکر ہو گا کہ کسی دم کے بغیر ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت کی وجہ سے ، جنون سے عافیت نصیب ہو گئی ۔