مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: نظر لگنے ، بیماری ، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8445
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : لَدَغَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقْرَبٌ وَهُوَ يُصَلِّي ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ : " لَعَنَ اللَّهُ الْعَقْرَبَ لَا تَدَعُ مُصَلِّيًا وَلَا غَيْرَهُ " ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ وَمِلْحٍ ، فَجَعَلَ يَمْسَحُ عَلَيْهَا وَيَقْرَأُ : " قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَ [ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ] وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک بچھو نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈنک مار لیا ، اس وقت آپ نماز پڑھ رہے تھے ، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ بچھو پر لعنت کرے ! یہ کسی نمازی یا غیر نمازی کو نہیں چھوڑتا ، پھر آپ نے پانی اور نمک منگوایا اور اس جگہ پر ہاتھ پھیرنا شروع کیا اور سورہ الکافرون ، سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھنی شروع کی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند حسن ہے ۔