حدیث نمبر: 8412
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " مَنْ رَدَّتْهُ الطِّيَرَةُ مِنْ حَاجَةٍ فَقَدْ أَشْرَكَ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَمَا كَفَّارَةُ ذَلِكَ ؟ قَالَ : " يَقُولُ أَحَدُهُمْ : اللَّهُمَّ لَا خَيْرَ إِلَّا خَيْرُكَ ، وَلَا طَيْرَ إِلَّا طَيْرُكَ ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کو فال ( یا بد شگونی ) کسی کام سے روک دے ، تو اس نے شرک کا ارتکاب کیا ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس کا کفارہ کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : آدمی یہ پڑھے : ” اے اللہ ! بھلائی صرف وہ ہے ، جو تیری عطا کردہ بھلائی ہے ، اور شگون صرف وہ ہے ، جو تیرا عطا کردہ ہے ، اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطب / حدیث: 8412
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (7045)»