مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ فِيمَنْ يُعَلِّقُ تَمِيمَةً أَوْ نَحْوَهَا باب: اس شخص کا بیان ، جو تعویذ وغیرہ لٹکا دیتا ہے
حدیث نمبر: 8398
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : ¤ " مَنْ تَعَلَّقَ تَمِيمَةً فَلَا أَتَمَّ اللَّهُ لَهُ ، وَمَنْ يُعَلِّقْ وَدَعَةً فَلَا وَدَعَ اللَّهُ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص تعویذ لٹکاتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کا ( مقصد ) اس کے لئے پورا نہ کرے ، اور جو شخص ” ودعہ “ ( تعویذ ہی کی ایک قسم ) لٹکاتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اس ( کے مقصد کو پورا ) نہ کرے “ ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں ۔