حدیث نمبر: 8397
عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : سُئِلَ أَنَسٌ عَنِ النُّشْرَةِ فَقَالَ : ذُكِرَ لِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْهَا فَقَالَ : ¤ " هِيَ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : ذَكَرُوا أَنَّهَا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ . وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

حسن بصری بیان کرتے ہیں : سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے جھاڑ پھونک کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو انہوں نے فرمایا : میرے سامنے یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا : یہ شیطان کے عمل کا حصہ ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : لوگوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ یہ شیطان کے عمل کا حصہ ہے ، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطب / حدیث: 8397
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3034)»