مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْعَدْوَى وَالْهَامِ وَالطِّيَرَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: بیماری کے متعدی ہونے ، ہام ، شگون اور دیگر امور کا بیان
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا عَدْوَى وَلَا صَفَرَ ، وَلَا هَامَ ، وَلَا يُتِمُّ شَهْرَانِ ثَلَاثِينَ يَوْمًا " . ¤ قُلْتُ : وَلَهُ طَرِيقٌ أَتَمُّ مِنْ هَذِهِ فِي الدِّيَاتِ فِيمَنْ قَتَلَ ذِمِّيًّا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْغَازِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الطِّيَرَةِ وَمَا يَقُولُ عِنْدَهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ( بیماری کے ) متعدی ہونے ، صفر ( کے مہینے کے منحوس ہونے ) ہام کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، اور دو مہینے کبھی ( مسلسل ) تیس دن کے نہیں ہوتے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے
یہ روایت اس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر ، دیتوں سے متعلق باب میں آئے گی ، جو اس شخص کے بارے میں ، باب میں ہو گی ، جو کسی ذمی کو قتل کر دیتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن محمد الغاز ہے ، اور ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے ، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں بدشگونی کے بارے میں کچھ احادیث آگے آئیں گی نیز یہ کہ آدمی اس وقت کیا پڑھے ۔