مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْعَدْوَى وَالْهَامِ وَالطِّيَرَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: بیماری کے متعدی ہونے ، ہام ، شگون اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 8394
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " لَا عَدْوَى " . ¤ فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَإِنَّا نَأْخُذُ الشَّاةَ الْجَرِبَةَ فَنَطْرَحُهَا فِي الْغَنَمِ فَتَجْرَبُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا أَعْرَابِيُّ مَنْ أَجْرَبَ الْأُولَى ؟ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ( بیماری کے ) متعدی ہونے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ایک دیہاتی نے عرض کی : یا رسول اللہ ! بعض اوقات ہم ایک خارش زدہ بکری لیتے ہیں اور اسے بکریوں میں چھوڑ دیتے ہیں ، تو وہ ساری بکریاں خارش والی ہو جاتی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : اے دیہاتی ! پہلی والی کو کس نے خارش میں مبتلا کیا تھا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ۔ جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔