مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْعَدْوَى وَالْهَامِ وَالطِّيَرَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: بیماری کے متعدی ہونے ، ہام ، شگون اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 8393
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " لَا عَدْوَى ، وَلَا هَامَةَ ، فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ ؟ " . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ : " لَا عَدْوَى " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ الدِّرْهَمِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ( بیماری کے ) متعدی ہونے اور ہامہ کی کوئی حیث نہیں ہے ، کس نے پہلے والے کو بیماری میں مبتلا کیا “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس میں سے یہ حصہ منقول ہے : ” متعدی ہونے کی کوئی حیثیت نہیں ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف علی بن حسین درہمی کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔