مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ فِي الْمُجَذَّمِينَ باب: جذام زدہ لوگوں کا بیان
حدیث نمبر: 8385
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " لَا تُدِيمُوا النَّظَرَ إِلَى الْمُجَذَّمِينَ ، وَإِذَا كَلَّمْتُمُوهُمْ فَلْيَكُنْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ قَيْدُ رُمْحٍ " . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، وَفِيهِ الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ إِنْ لَمْ يَكُنْ سَقَطَ مِنَ الْإِسْنَادِ أَحَدٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جذام زدہ لوگوں کی طرف مسلسل نہ دیکھو اور جب تم ان کے ساتھ بات چیت کرو ، تو تمہارے اور ان کے درمیان نیزے جتنا فاصلہ ہونا چاہیے “ ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی فرج بن فضالہ ہے ، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، اگر اس کی سند میں کوئی راوی ساقط نہ ہو ۔