مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَيِّ باب: داغ لگوانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8373
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ الْبَرَاءَ بْنَ مَعْرُورٍ وَقَدْ أَخَذَتْهُ ذَبْحَةٌ ، فَأَمَرَ مَنْ يَبُطُّهُ بِالنَّارِ حَتَّى يُوَجِّهَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ وَلَدِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے گئے جنہیں ” ذبحہ “ نامی بیماری لاحق تھی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ انہیں آگ کے ذریعے داغ لگایا جائے ، تاکہ وہ ٹھیک ہو جائیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ ہے ، جو سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔