حدیث نمبر: 8347
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُرَفَّعِ قَالَ : فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ وَهُوَ فِي أَلْفٍ وَثَمَانِمِائَةٍ ، فَقُسِّمَ عَلَى ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَهْمًا ، لِكُلِّ مِائَةٍ سَهْمٌ ، قَالَ : وَهِيَ مُخْضَرَّةٌ مِنَ الْفَوَاكِهِ ، فَأَكَلُوا ، فَمَعَكَتْهُمُ الْحُمَّى ، فَشَكَوْهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ هَذِهِ الْحُمَّى رَائِدُ الْمَوْتِ ، وَسِجْنُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ ، هِيَ قِطْعَةٌ مِنَ النَّارِ ، فَإِذَا أَخَذَتْكُمْ فَبَرِّدُوا لَهَا الْمَاءَ فِي الشِّنَانِ - يَعْنِي الْقِرَبَ - وَصُبُّوا عَلَيْكُمْ مَا بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ " . - يَعْنِي : الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ فُرَيْحُ بْنُ عُبَيْدٍ ، وَالْمُحَبَّرُ بْنُ هَارُونَ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْحُمَّى فِي الْجَنَائِزِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبدالله بن مرفوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کر لیا آپ کے ہمراہ اٹھارہ سو افراد تھے ، تو خیبر کو اٹھارہ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہر سو افراد کو ایک حصہ ملا ، راوی بیان کرتے ہیں : اس وقت وہاں پھل کثرت سے تھے ، لوگوں نے انہیں کھایا ، تو انہیں بخار ہو گیا لوگوں نے اس کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے لوگو ! بے شک یہ بخار ، موت کا پیش خیمہ ( یا ہر اول دستہ ) ہے ، اور یہ زمین میں اللہ کا قید خانہ ہے ، یہ جہنم کا ایک ٹکڑا ہے ، جب یہ تمہیں گرفت میں لے ، تو تم مشکیزے میں موجود پانی کے ذریعے اسے ٹھنڈا کرو ، اور تم وہ پانی دو نمازوں ( راوی کہتے ہیں : یعنی مغرب اور عشاء کے درمیان ) اپنے اوپر بہاؤ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی فریح بن عبید ہے ، اور ایک راوی محبر بن ہارون ہے ، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ اس سے پہلے بخار کے بارے میں کچھ احادیث ، جنائز سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطب / حدیث: 8347
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف