مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ دَوَاءِ الصُّدَاعِ وَغَيْرِهِ بِالْحِنَّاءِ باب: مہندی کو سر درد اور دیگر ( تکالیف ) میں دواء کے طور پر استعمال کرنا
حدیث نمبر: 8348
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : ¤ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ صُدِعَ ، فَيُغَلِّفُ رَأْسَهُ بِالْحِنَّاءِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ كَثِيرٌ ، وَأَبُو عَوْنٍ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی نازل ہوتی ، تو آپ کو سر درد کی شکایت ہو جاتی تھی ، تو آپ اپنے سر پر مہندی کا لیپ کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی احوص بن حکیم ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اس میں بہت ضعف پایا جاتا ہے ، اور ایک راوی ابوعون ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔