مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ مَوْضِعِ الْحِجَامَةِ باب: پچھنے لگوانے کی جگہ
حدیث نمبر: 8339
وَعَنْ صُهَيْبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " عَلَيْكُمْ بِالْحِجَامَةِ فِي جَوْزَةِ الْقَمَحْدُوَةِ ، فَإِنَّهُ دَاءٌ مِنِ اثْنَيْنِ وَسَبْعِينَ دَاءً ، وَخَمْسَةِ أَدْوَاءٍ مِنَ الْجُنُونِ ، وَالْجُذَامِ ، وَالْبَرَصِ ، وَوَجَعِ الْأَضْرَاسِ " . ¤ قُلْتُ : هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي الْأَصْلِ الْمَسْمُوعِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم پر ، سر کے پچھلے حصے کے درمیان میں پچھنے لگوانا لازم ہے ، کیونکہ یہ بہتر بیاریوں کی دواء ہے ، اور پانچ چیزوں کی دواء ہے ، جنون ، جزام ، پھلبہری اور داڑھ کا درد “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں میں نے سماع والی اصل میں اس کو اسی طرح پایا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔