مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ مَوْضِعِ الْحِجَامَةِ باب: پچھنے لگوانے کی جگہ
حدیث نمبر: 8338
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " الْحِجَامَةُ فِي الرَّأْسِ شِفَاءٌ مِنْ سَبْعِ أَدْوَاءٍ لِصَاحِبِهَا : مِنَ الْجُنُونِ ، وَالصُّدَاعِ ، وَالْجُذَامِ ، وَالْبَرَصِ ، وَالنُّعَاسِ ، وَوَجَعِ الْأَضْرَاسِ ، وَظُلْمَةٍ يَجِدُهَا فِي عَيْنَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رِيَاحٍ الْعَبْدِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سر میں پچھنے لگوانا ، سات بیماریوں کے لئے شفاء ہے ، جنون ، سر درد ، جذام ، پھلبہری ، اونگھ اور داڑھ کا درد ، اور وہ تاریکی جو آدمی کو آنکھوں میں محسوس ہوتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ریاح عبدی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔