مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ أَوْقَاتِ الْحِجَامَةِ باب: پچھنے لگوانے کے اوقات
حدیث نمبر: 8331
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " نَزَلَتْ سُورَةُ الْحَدِيدِ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ ، وَخَلَقَ اللَّهُ الْحَدِيدَ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ ، وَقَتَلَ ابْنُ آدَمَ أَخَاهُ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ ، وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْحِجَامَةِ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُشَنِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” منگل کے دن ، سورہ حدید نازل ہوئی ، منگل کے دن اللہ تعالیٰ نے لوہے کو پیدا کیا ، منگل کے دن سیدنا آدم علیہ السلام کے بیٹے نے اپنے بھائی کو قتل کیا “ راوی بیان کرتے ہیں : ) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منگل کے دن پچھنے لگوانے سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی خشنی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔