مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ أَوْقَاتِ الْحِجَامَةِ باب: پچھنے لگوانے کے اوقات
حدیث نمبر: 8330
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : ¤ احْتَجِمُوا لِسَبْعَ عَشْرَةَ ، وَتِسْعَ عَشْرَةَ ، وَإِحْدَى وَعِشْرِينَ ، لَا يَتَبَيَّغْ بِكُمُ الدَّمُ فَيَقْتُلَكُمْ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَغَيْرُهُ مَرْفُوعًا ، خَلَا قَوْلَهُ : " لَا يَتَبَيَّغْ بِكُمُ الدَّمُ فَيَقْتُلَكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : سترہ ، انیس اور اکیس تاریخ کو پچھنے لگواؤ ایسی صورت میں خون جوش مار کر تمہیں قتل نہیں کرے گا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی اور دیگر حضرات نے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کی ہے ۔ تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” ایسی صورت میں خون جوش مار کر تمہیں قتل نہیں کرے گا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔