حدیث نمبر: 8308
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهَا صَبِيٌّ يَسِيلُ مِنْخَرَاهُ دَمًا قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " عَلَامَ تَذْعُرْنَ أَوْلَادَكُنَّ ؟ أَلَا أَخَذْتِ قِسْطًا بَحْرِيًّا ، ثُمَّ أَسْعِطِيهِ إِيَّاهُ ، فَإِنَّ فِيهِ شِفَاءً مِنْ سَبْعَةِ أَدْوِيَةٍ إِحْدَاهُنَّ ذَاتُ الْجَنْبِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَقَدْ حَصَلَ لَهُ اخْتِلَاطٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک خاتون سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائی اس کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا جس کے نتھنوں سے خون بہہ رہا تھا راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تم اپنے بچوں کو کیوں اذیت پہنچاتی ہو کوئی عورت قسط بحری کیوں نہیں لیتی کہ پھر وہ اسے ، اس کے ناک میں ڈال دے ، کیونکہ اس میں سات دوائیوں کے حوالے سے شفاء ہے ( یا سات بیماریوں کی شفاء ہے ) جن میں سے ایک ذات الجنب ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے ، اور وہ ثقہ ہے اس کو اختلاط لاحق ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطب / حدیث: 8308
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3025) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4383)»