مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عِرْقِ النَّسَا باب: عرق النساء کا بیان
حدیث نمبر: 8302
وَعَنْ أَنْسِ بْنِ مَالِكٍ : ¤ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَصِفُ فِي عِرْقِ النَّسَا أَلْيَةَ كَبْشٍ عَرَبِيٍّ لَيْسَ بِالْعَظِيمِ وَلَا بِالصَّغِيرِ ، يُجَزَّأُ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ ، فَيُذَابُ وَيُشْرَبُ كُلَّ يَوْمٍ جُزْءًا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عرق النساء کی بیماری میں عربی دنبے کی چکی منتخب کرتے تھے جو نہ چھوٹی ہو اور نہ بڑی ہو اس کے تین حصے کیے جائیں اسے پگھلا کر روزانہ ایک حصہ پی لیا جائے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔