مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عِرْقِ النَّسَا باب: عرق النساء کا بیان
حدیث نمبر: 8301
عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعَتَ مِنْ عِرْقِ النَّسَا : " أَنْ تُؤْخَذَ أَلْيَةُ كَبْشٍ عَرَبِيٍّ لَيْسَتْ بِصَغِيرَةٍ وَلَا عَظِيمَةٍ ، فَتُذَابُ ثُمَّ تُجَزَّأُ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ ، فَيُشْرَبُ كُلَّ يَوْمٍ عَلَى رِيقِ النَّفَسِ جُزْءًا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایک انصاری شخص ، اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرق النساء کی بیماری میں یہ دوا تجویز کی ہے کہ عربی دنبے کی چکی لے کر ، جو نہ چھوٹی ہو نہ بڑی ہو ، اسے پگھلا دیا جائے ، اور اس کے تین حصے کیے جائیں ، تو روزانہ ایک حصہ نہار منہ پی لیا جائے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔