مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ دَوَاءِ الْفُؤَادِ بِأَلْبَانِ الْإِبِلِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: اونٹ کے دودھ اور دیگر چیزوں کے ذریعے ، دل کی دوا
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُنِي ، فَوَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَهَا عَلَى فُؤَادِي ، قَالَ : ¤ " أَنْتَ رَجُلٌ مَفْؤُودٌ ، فَأْتِ الْحَارِثَ بْنَ كَلِدَةَ ، فَإِنَّهُ رَجُلٌ يَتَطَبَّبُ ، فَلْيَأْخُذْ خَمْسَ ثَمَرَاتٍ مِنْ عَجْوَةِ الْمَدِينَةِ ، فَلْيَجَأْهُنَّ بِنَوَاهُنَّ فَلْيَدْلِكْ بِهِنَّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ الْحَجَّاجِ الثَّقَفِيُّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا سعد بن ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کرنے کے لئے میرے پاس تشریف لائے آپ نے اپنا دست مبارک میرے سینے پر رکھا یہاں تک کہ مجھے اس کی ٹھنڈک دل پر محسوس ہوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم ایک ایسے شخص ہو جسے دل کی شکایت ہے تم حارث بن کلدہ کے پاس جاؤ کیونکہ وہ ایک ایسا شخص ہے جو طب کا کام کرتا ہے ، اور اسے چاہیے کہ مدینہ کی عجوہ کھجوروں میں سے پانچ لے کر ، انہیں ان کی گٹھلیوں سمیت پیس لے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یونس بن حجاج ثقفی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔