مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْحَرَامَ ، أَوْ يُحَرِّمُ الْحَلَالَ ، أَوْ يَتْرُكُ السُّنَّةَ . باب: اس شخص کا بیان جو کسی حرام چیز کو حلال قرار دے یا حلال چیز کو حرام قرار دے یا سنت کو ترک کر دے۔
حدیث نمبر: 828
وَعَنْ صُهَيْبٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَا آمَنَ بِالْقُرْآنِ مَنِ اسْتَحَلَّ مَحَارِمَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ الرُّهَاوِيُّ ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ ، وَأَبُوهُ يَزِيدُ ضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ : مُقَارَبُ الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” وہ شخص قرآن پر ایمان نہیں رکھتا جو اس کی حرام قرار دی ہوئی چیزوں کو حلال قرار دیتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یزید بن سنان رہاوی ہے ، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ، جبکہ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے اس کے باپ یزید کو امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے ضعیف کہا: ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : یہ ” مقارب الحدیث “ ہے ۔