مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا نَهَى عَنْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: اس چیز کا بیان جس سے نبی اکرم ﷺ منع کر دیں
حدیث نمبر: 829
عَنْ سَمُرَةَ - يَعْنِي ابْنَ جُنْدُبٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ رَجُلٌ مَرَّةً : إِذَا جَاءَتِ الْأَحْزَابُ حَرِّمْ عَلَى أَهْلِ الْمَدِينَةِ سَقْيَ النَّخْلِ ، فَقَالَ : " إِنْ أُحَرِّمْ عَلَيْكُمُ احْتَرَقْتُمْ ، وَإِنَّ تَحْرِيمَ الْأَنْبِيَاءِ لَا تُطِيقُهُ الْجِبَالُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: جب گروہ ( یعنی مشرکین کے لشکر ) آ جائیں گے ، تو اہل مدینہ کے لیے کھجوروں کو پانی دینا آپ حرام قرار دے دیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر میں نے یہ تم پر حرام قرار دے دیا ، تو تم انہیں آگ لگا دو گے ، انبیاء کا حرام قرار دینا ، اس ( کا سامنا کرنے ) کی طاقت پہاڑوں میں بھی نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔