مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ كَيْفِيَّةِ الشُّرْبِ وَالتَّسْمِيَةِ وَالْحَمْدِ باب: پینے ، بسم اللہ پڑھنے اور الحمدللہ پڑھنے کا طریقہ
حدیث نمبر: 8255
عَنْ بَهْزٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَاكُ عَرْضًا ، وَيَشْرَبُ مَصًّا ، وَيَتَنَفَّسُ ثَلَاثًا ، وَيَقُولُ : ¤ " هُوَ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ وَأَبْرَأُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ثُبَيْتُ بْنُ كَثِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بہز رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چوڑائی کی سمت میں مسواک کرتے تھے اور چوس کر پیتے تھے اور تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور یہ فرماتے تھے : یہ زیادہ خوشگوار ، نفع بخش اور تندرستی والا ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ثبیت بن کثیر ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔