حدیث نمبر: 8256
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : ¤ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْدَأُ بِالشَّرَابِ إِذَا كَانَ صَائِمًا ، وَكَانَ لَا يَعُبُّ ، يَشْرَبُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَشَيْخُهُ فِي أَحَدِهِمَا : أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب روزے کے عالم میں ہوتے ، تو ( افطاری کے وقت ) سب سے پہلے ( کچھ ) پیتے تھے اور آپ ایک ہی گھونٹ میں سارا ( پانی یا مشروب ) نہیں پی جاتے تھے ، بلکہ دو یا تین مرتبہ میں پیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے ایک کی سند میں ، ان کے استاد ابوضریر ہیں ، میں ان سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأشربة / حدیث: 8256
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (332/23)»