حدیث نمبر: 8246
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا وَفِي بَيْتِهَا قِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ ، قَالَ : فَشَرِبَ مِنَ الْقِرْبَةِ قَائِمًا قَالَ : فَعَمَدَتْ إِلَى فَمِ الْقِرْبَةِ فَقَطَعَتْهَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ زَيْدٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے ان کے ہاں ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر اس مشکیزے میں سے پی لیا ، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا مشکیزے کے منہ کی طرف بڑھیں اور انہوں نے اس کو کاٹ لیا ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی براء بن زید ہے اسے کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأشربة / حدیث: 8246
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (658) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (126/25) اخرجه احمد فى المسند (119/3)»