مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ الشُّرْبِ قَائِمًا . باب: کھڑے ہو کر پینا
حدیث نمبر: 8245
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَفِي الْبَيْتِ قِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ ، فَاخْتَنَثَهَا ، فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ہاں تشریف لے گئے گھر میں ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو منہ لگایا اور کھڑے ہو کر پی لیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔