حدیث نمبر: 8244
وَعَنْ زَاذَانَ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - شَرِبَ قَائِمًا ، فَرَآهُ النَّاسُ ، كَأَنَّهُمْ أَنْكَرُوهُ ، فَقَالَ : مَا يَنْظُرُونَ ؟ إِنْ أَشْرَبْ قَائِمًا فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ قَائِمًا ، وَإِنْ أَشْرَبْ قَاعِدًا فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ قَاعِدًا . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ الشُّرْبُ قَائِمًا فَقَطْ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

زاذان بیان کرتے ہیں : سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر پیا لوگ انہیں دیکھ رہے تھے ۔ لوگوں کو اس پر حیرت ہوئی ، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یہ لوگ کیا دیکھ رہے ہیں اگر میں کھڑا ہو کر پیتا ہوں ، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر پیتے ہوئے دیکھا ہے ، اور اگر میں بیٹھ کر پیتا ہوں ، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر بھی پیتے ہوئے دیکھا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس میں سے صرف کھڑے ہو کر پینے کا ذکر ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأشربة / حدیث: 8244
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (795)»