حدیث نمبر: 8215
وَعَنْ فَرَقَدٍ السَّبِخِيِّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو مُنِيبٍ الشَّامِيُّ عَنِ أَبِي عَطَاءٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ : حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . وَحَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ، عَنِ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . وَحَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَوْ حُدِّثْتُ عَنْهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لِيَبِيتَنَّ أُنَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى شَرٍّ ، وَبَطَرٍ ، وَلَعِبٍ ، وَلَهْوٍ ، فَيُصْبِحُوا قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ بِاسْتِحْلَالِهِمُ الْمَحَارِمَ وَاتِّخَاذِهِمُ الْقَيْنَاتِ ، وَشُرْبِهِمُ الْخَمْرَ ، وَبِأَكْلِهِمُ الرِّبَا ، وَلُبْسِهِمُ الْحَرِيرَ " . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ . وَفَرْقَدٌ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

فرقد سبخی بیان کرتے ہیں : ابومنیب شامی نے ابوعطاء بن سائب بن صامت کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے ، جبکہ شہر بن حوشب نے سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے ، اور عاصم بن عمرو بجلی نے سیدنا ابوامامہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے ، سعید بن مسیب نے مجھے حدیث بیان کی ہے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) ان کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی گئی ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ) ” اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے ، میری امت کے کچھ لوگ برائی ، تکبر اور لہو و لعب کے عالم میں رات بسر کریں گے ، اور صبح وہ بندر اور خنزیر بن چکے ہوں گے ، کیونکہ وہ لوگ حرام چیزوں کو حلال قرار دیں گے ، اور انہوں نے گانے والی عورتیں رکھی ہوئی ہوں گی ، اور وہ شراب پیتے ہوں گے ، اور سود کھاتے ہوں گے ، اور ریشم پہنتے ہوں گے “ ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور فرقہ نامی راوی ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأشربة / حدیث: 8215
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (329/5)»