حدیث نمبر: 8216
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَيَسْتَحِلَنَّ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ بِاسْمٍ يُسَمُّونَهَا[ إِيَّاهُ ] " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : " لَيَشْرَبَنَّ " مَكَانَ " لِيَسْتَحِلَّنَّ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ثَابِتُ بْنُ السِّمْطِ ، وَهُوَ مَسْتُورٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری امت کا ایک گروہ شراب کو ضرور حلال قرار دے گا ، وہ اس کا نام تبدیل کر دیں گے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے لفظ ” وہ ضرور حلال قرار دیں گے “ کی جگہ ” وہ ضرور پییں گے “ ۔ کا لفظ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن سمط ہے ، اور وہ مستور ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأشربة / حدیث: 8216
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (318/5)»