مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مُدْمِنِ الْخَمْرِ . باب: باقاعدگی سے شراب پینے والے کا بیان
حدیث نمبر: 8207
وَعَنِ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ صَاحِبُ خَمْسٍ : مُدْمِنُ خَمْرٍ ، وَلَا مُؤْمِنٌ بِسِحْرٍ ، وَلَا قَاطِعُ رَحِمٍ ، وَلَا كَاهِنٌ ، وَلَا مَنَّانٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ بْنُ سَعْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” پانچ قسم کے افراد جنت میں داخل نہیں ہوں گے ، باقاعدگی سے شراب پینے والا ، جادو پر ایمان رکھنے والا ، قطع رحمی کرنے والا ، کاہن ، اور احسان جتانے والا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ بن سعد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔