حدیث نمبر: 8206
عَنِ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " ثَلَاثَةٌ لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ : مُدْمِنُ خَمْرٍ ، وَقَاطِعُ رَحِمٍ ، وَمُصَدِّقٌ بِسِحْرٍ ، وَمَنْ مَاتَ مُدْمِنَ خَمْرٍ سَقَاهُ اللَّهُ مِنْ نَهْرِ الْغُوطَةَ " . قِيلَ : وَمَا نَهْرُ الْغُوطَةِ ؟ قَالَ : " نَهْرٌ يَجْرِي مِنْ قُرُوحِ الْمُومِسَاتِ ، يُؤْذِي أَهْلَ النَّارِ بِرِيحِ فُرُوجِهِمْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’ تین لوگ جنت میں داخل نہیں ہوں گے ، باقاعدگی سے شراب پینے والا ، قطع رحمی کرنے والا ، اور جادو کی تصدیق کرنے والا ، اور جو شخص باقاعدگی سے شراب پیتے ہوئے مر جائے ، اللہ تعالیٰ اسے نہر غوطہ سے پلائے گا ، عرض کی گئی : نہر غوطہ کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک نہر ہے ، جس میں فاحشہ عورتوں کی گندگی بہتی ہے ، اور ان کی شرمگاہوں کی بو ، اہل جہنم کو اذیت پہنچائے گی “ ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأشربة / حدیث: 8206
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7248) اخرجه احمد فى المسند (399/4)»