حدیث نمبر: 8208
وَعَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَلِجُ حَائِطَ الْقُدُسِ مُدْمِنُ الْخَمْرِ ، وَلَا الْعَاقُّ [لِوَالِدَيْهِ] ، وَلَا الْمَنَّانُ عَطَاءَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " لَا يَلِجُ جِنَانَ الْفِرْدَوْسِ " . وَالَّطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ : " حَظِيرَةَ الْقُدْسِ " . وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” باقاعدگی سے شراب پینے والا ، یا اپنے والد کا نافرمان ، یا کچھ دے کر احسان جتانے والا ، قدس کے باغ میں داخل نہیں ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” جنت الفردوس میں داخل نہیں ہوں گے “ ۔ امام طبرانی نے
یہ روایت معجم اوسط میں نقل کی ہے اور یہ الفاظ نقل کیے ہیں : حظیرۃ القدس میں داخل نہیں ہوں گے “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے جس میں اس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأشربة / حدیث: 8208
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2933 و 2932) اخرجه احمد فى المسند (14/3)»