مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا . باب: شراب کے بارے میں ، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ شَرِبَ حَسْوَةً مِنْ خَمْرٍ ، لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ مِنْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا ، وَمَنْ شَرِبَ كَأْسًا لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ مِنْهُ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا ، وَالْمُدْمِنُ الْخَمْرَ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ نَهْرِ الْخَبَالِ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا نَهْرُ الْخَبَالِ ؟ قَالَ : " صَدِيدُ أَهْلِ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” جو شخص شراب کا ایک گھونٹ پیئے گا ، اللہ تعالیٰ تین دن تک اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا ، اور جو شخص ایک جام پیئے گا ، اللہ تعالیٰ چالیس دن تک اس سے کچھ بھی قبول نہیں کرے گا ، اور باقاعدگی سے شراب پینے والے شخص کے لئے ، اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اسے نہر خبال میں سے پلائے ، عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! نہر خبال کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اہل جہنم کی پیپ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن نافع ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔