مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا . باب: شراب کے بارے میں ، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ كَانَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا ، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ ، فَإِنْ عَادَ عَادَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا ، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَإِنْ عَادَ عَادَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا ، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ ، فَإِنْ رَبَّعَ [مِنْهَا] كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ رَدْغَةِ الْخَبَالِ " . ¤ قَالُوا : يَا أَبَا الْعَبَّاسِ وَمَا رَدْغَةُ الْخَبَالِ ؟ قَالَ : شُحُومُ أَهْلِ النَّارِ وَصَدِيدُهُمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص شراب پیئے گا ، وہ چالیس دن تک ناپاک رہے گا ، اگر وہ اس سے توبہ کر لیتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا ، اگر وہ دوبارہ ایسا کرے گا ، تو چالیس دن تک نجس رہے گا ، اگر وہ اس سے توبہ کر لے ، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا ، اگر وہ پھر ایسا کرے گا ، تو چالیس دن تک پھر نجس رہے گا ، اگر وہ اس سے توبہ کر لے ، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا ، اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ ردغہ خبال میں سے اس کو پلائے “ ۔ لوگوں نے کہا: اے ابوعباس ! ردغہ خبال سے مراد کیا ہے ؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا : اہل جہنم کی چربی اور ان کی پیپ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔