مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا . باب: شراب کے بارے میں ، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ قَيْسَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ وَهُوَ عَلَى مِصْرَ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ كَذِبَةً مُتَعَمِّدًا ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَضْجَعًا مِنَ النَّارِ ، أَوْ بَيْتًا فِي جَهَنَّمَ " . ¤ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ أَتَى عَطِشًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، أَلَا فَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُبَيْرَاءَ " . ¤ وَسَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو بَعْدَ ذَلِكَ يَقُولُ مِثْلَهُ، فَلَمْ يَخْتَلِفَا إِلَّا فِي بَيْتٍ أَوْ مَضْجَعٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ . ¤ابوتمیم جیشانی بیان کرتے ہیں : انہوں نے سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ کو جو مصر کے گورنر تھے ، انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا : وہ کہتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص جان بوجھ کے میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے ، اسے آگ کے بچھونے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) جہنم میں موجود گھر تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے “ ۔ اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص شراب پیے گا ، وہ قیامت کے دن پیاسا ہونے کے عالم میں آئے گا ، خبردار ! ہر نشہ آور چیز خمر ہے ، اور تم لوگ غبیراء ( نامی شراب ) سے بچ کے رہنا “ ۔ راوی کہتے ہیں : اس کے بعد میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو بھی اس کی مانند بیان کرتے ہوئے سنا ، اُن دونوں حضرات کے درمیان صرف لفظ ” گھر “ اور ” بستر “ کے بارے میں اختلاف تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔