مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْبِرِّ وَالْإِثْمِ . باب: نیکی اور گناہ کا بیان
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَخْبِرْنِي بِمَا يَحِلُّ لِي وَمَا يَحْرُمُ عَلَيَّ . قَالَ : فَصَعَّدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَوَّبَ فِي الْبَصَرِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْبِرُّ مَا سَكَنَتْ إِلَيْهِ النَّفْسُ وَاطْمَأَنَّ إِلَيْهِ الْقَلْبُ ، وَالْإِثْمُ مَا لَمْ تَسْكُنْ إِلَيْهِ النَّفْسُ وَلَمْ يَطْمَئِنَّ إِلَيْهِ الْقَلْبُ وَإِنْ أَفْتَاكَ الْمُفْتُونَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے بتائیے کہ جو چیز میرے لئے حلال ہے اور جو مجھ پر حرام ہے ، راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غور سے میرا جائزہ لیا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” نیکی وہ ہے جس سے من سکون حاصل کرے اور جس سے دل اطمینان حاصل کرے اور گناہ وہ ہے ، جس سے من کو سکون نہ ہو ، اور دل اُس سے مطمئن نہ ہو ، خواہ حکم بیان کرنے والے تمہیں جو بھی حکم بیان کریں ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے ( اپنی اپنی تصنیف میں ) نقل کی ہے ” صحیح “ میں اس روایت کا ابتدائی حصہ منقول ہے ، اس روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔