حدیث نمبر: 8140
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ : أَنَا شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ نَهَى عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ ، وَأَنَا شَهِدْتُهُ حِينَ رَخَّصَ فِيهِ ، وَقَالَ : " اجْتَنِبُوا الْمُسْكِرَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَفِي أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ، جب آپ نے گھڑے کی نبیذ سے منع کیا تھا ، اور میں اس وقت بھی موجود تھا ، جب آپ نے اس کی اجازت دی تھی اور یہ ارشاد فرمایا تھا : ” نشہ آور چیز سے اجتناب کرنا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، ابوجعفر رازی نامی راوی کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے ، اور یہ ثقہ ہے ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں بھی نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأشربة / حدیث: 8140
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (87/4)»