مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ . باب: برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8133
وَعَنِ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَقَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْأَوْعِيَةِ إِلَّا مَا كَانَ يُوكَى عَلَيْهِ مِنَ الْأَسْقِيَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے برتنوں کے بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مخصوص برتنوں سے منع کیا ہے ، البتہ ان مشکیزوں کا معاملہ مختلف ہے ، جن کا منہ بند کر دیا جاتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی فہد بن عوف ہے ، اور وہ متروک ہے ۔