مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ . باب: برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8132
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ قَالَ : بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُنَادِي : " لَا تَنْتَبِذُوا فِي الْجَرِّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَمَكْحُولٌ لَمْ يُدْرِكْ صَفْوَانَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا ، تاکہ میں یہ اعلان کر دوں کہ تم لوگ گھڑے میں نبیذ تیار نہ کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، مکحول نامی راوی نے سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔