مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ . باب: برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8131
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ سُفْيَانَ قَالَ : قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنْهَ قَوْمَكَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ ; فَإِنَّهُ حَرَامٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزَّمِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” تم اپنی قوم کو گھڑے کی نبیذ سے منع کر دو ! کیونکہ یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے حرام قرار دیدی گئی ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔