حدیث نمبر: 8121
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : عَنْ دُلْجَةَ بْنِ قَيْسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلْحَكَمِ الْغِفَارِيِّ : أَتَذْكُرُ يَوْمَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ ؟ قَالَ : نَعَمْ . قَالَ الْآخَرُ : وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى ذَلِكَ . ¤ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

امام طبرانی بیان کرتے ہیں : دلجہ بن قیس بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ کو وہ دن یاد ہے ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء اور حنتم سے منع کر دیا تھا ؟ تو سیدنا حکم رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں ، تو دوسرے صاحب نے کہا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں ۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأشربة / حدیث: 8121
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3153)»