مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ . باب: برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8120
وَفِي رِوَايَةٍ : أَنَّ الْحَكَمَ الْغِفَارِيَّ قَالَ لِرَجُلٍ : أَتَذْكُرُ حِينَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرَ أَوْ أَحَدِهِمَا وَعَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ ؟ قَالَ : نَعَمْ . قَالَ : وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے ایک صاحب سے دریافت کیا : کیا تمہیں یہ بات یاد ہے ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیر اور مقیر ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) ان دونوں میں سے کسی ایک سے اور دباء اور حنتم سے منع کیا تھا ، ان صاحب نے جواب دیا : جی ہاں ، تو انہوں نے فرمایا : میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں ۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں ۔