مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ . باب: برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8118
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَابِرٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ : كُنْتُ فِي الْوَفْدِ الْذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَبَدِ الْقَيْسٍ قَالَ : أَوْ لَسْتُ فِيهِمْ إِنَّمَا كُنْتُ مَعَ أَبِي ، فَنَهَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الشُّرْبِ فِي الْأَوْعِيَةِ الَّتِي سَمِعْتُمُ الدُّبَّاءَ ، وَالْحَنْتَمَ ، وَالنَّقِيرَ ، وَالْمُزَفَّتَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن جابر عبدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں اس وفد میں شامل تھا ، جس کا تعلق عبدالقیس قبیلے سے تھا ، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے ، راوی کہتے ہیں : یا شاید ، میں اُن لوگوں میں شامل نہیں تھا ، میں اپنے والد کے ساتھ تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو برتنوں میں شراب ( تیار کرنے ) سے منع کر دیا ، یہ وہ برتن ہیں ، جن کے بارے میں تم نے سن رکھا ہے ، یعنی دباء ، حنتم ، نقیر اور مزفت ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔