مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ . باب: برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8112
وَعَنْ سُوَيْدِ بْنِ مُقْرَنٍ قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَبِيذِ جَرٍّ فَسَأَلْتُهُ عَنْهُ ، فَنَهَانِي عَنْهُ فَأَخَذْتُ الْجَرَّةَ فَكَسَرْتُهَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هِلَالٍ الْمُزَنِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سوید بن مقرن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں نبیذ کا مٹکا لے کر آیا ، میں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا ، تو آپ نے مجھے اس سے منع کر دیا ، میں نے وہ مٹکا پکڑا اور اسے توڑ دیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ہلال مزنی کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔