مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ . باب: برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8111
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ : كُنَّا بِالْمَدِينَةِ ، وَكَانَتْ كَثِيرَةَ الثَّمَرَةِ ، فَحَرَّمَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَضِيخَ . وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنِ امْرَأَةٍ عَجُوزٍ كَبِيرَةٍ أَنَسْقِيهَا النَّبِيذَ فَإِنَّهَا لَا تَأْكُلُ الطَّعَامَ ؟ فَنَهَاهُ مَعْقِلٌ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم مدینہ منورہ میں ہوتے تھے ، وہاں پھل بہت زیادہ ہوتا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر فضیخ کو حرام قرار دیدیا ۔ ایک شخص ان ( یعنی سیدنا معقل رضی اللہ عنہ ) کے پاس آیا اور اس نے ایک بوڑھی عمر رسیدہ خاتون کے بارے میں دریافت کیا : کہ کیا ہم اسے نبیذ پلا دیں کیونکہ وہ کھانا نہیں کھاتی ہے ، تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو منع کر دیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔