مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجُبْنِ . باب: پنیر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8026
وَعَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ : سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجُبْنِ قَالَ : " اقْطَعْ بِالسِّكِّينِ وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ وَكُلْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرْحِ الْحِجَازِيُّ ، ضَعَّفَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، وَابْنُ عَدِيٍّ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پنیر کے بارے میں دریافت کیا گیا ، تو آپ نے فرمایا : اسے چھری کے ذریعے کاٹ لو اور اللہ کا نام لے کر کھا لو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن فرح حجازی ہے ، جسے محمد بن عوف اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے ابن ابوحاتم نے اسے ثقہ کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔